محمدسجاد قاسم بھیرہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر

 محمدسجاد قاسم بھیرہ کے ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر

بھیرہ(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھیرہ چو دھری نذیر احمد کی جگہ بھلوال سے ۔

محمد سجاد قاسم کو سیشن ڈویژن بھیرہ کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر کیا گیا ہے ، چو دھری نذیر احمد کو الوداع کرتے ہوئے بھیرہ بار کی طرف سے انہیں صدر بار چوہدری محمد انور بولا ایڈووکیٹ نے اعزازی شیلڈ اور پھول پیش کئے۔ اس موقع پر سیشن ڈویژن بھیرہ کے سول ججز محمد مسعود زمان گوندل حافظ خالد محمود بھی موجود تھے ،چو دھری محمد انور بولا ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیشن ڈویژن بھیرہ کے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے چو دھری نذیر احمد نے مختصر عرصہ میں میرٹ پر فیصلے دئیے ، بار کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہچو دھری نذیر احمد کا شمار انتہائی قابل ججز میں ہوتا ہے وہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے کوشاں رہے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد قاسم جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں