علی اکبربھنڈر کا تھل یونیورسٹی بھکر کا دورہ ،تفصیلی معائنہ

علی اکبربھنڈر کا تھل یونیورسٹی بھکر کا دورہ ،تفصیلی معائنہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈر نے تھل یونیورسٹی بھکر کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ادارہ میں کیے گئے۔

 سکیورٹی انتظامات ،تدریسی اورانتظامی امور کاتفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے حکومت پنجاب کے احکامات پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات،طلباء وطالبات کیلئے تدریسی سہولیات اورانتظامی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈرنے فول پروف سکیورٹی اورویجی لینس سسٹم حکومت پنجاب کی جاری کردہ ایس اوپیز /گائیڈلائنزکی کامل مطابقت میں برقرا رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے اس موقع پر ایڈمن بلاک، اکیڈمک بلاک،ڈیٹا سینٹر،لائبریری اوردیگر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تھل یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے پیش کردہ بعض انتظامی مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں