اسلامی ممالک میں ہر آنے والا حکمران فلاحی مملکت کے دعویٰ کرتا عمل نہیں کرتا،قاری عتیق الرحمن

 اسلامی ممالک میں ہر آنے والا  حکمران فلاحی مملکت کے دعویٰ کرتا  عمل نہیں کرتا،قاری عتیق الرحمن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مذہبی رہنما قاری عتیق الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں ہر آنے والا حکمران فلاحی مملکت کے قیام کے دعوے کرتا ہے۔

 عمل نہیں کرتا ، وہاں بد امنی، فساد ،قتل و غارت اور ادبار و پستی اور زبوں حالی روز افزوں ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ سب اﷲ کے بتائے ہوئے راستے کو اختیا رکرنے کے بجائے مغربی جمہوریت اور لا دینی نظام کے ذریعے فلاح و کامرانی حاصل کرنا چاہتے ہیں ، جب تک مسلمان حکوتیں قرآن کریم کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق اقامت ،صلوۃ و زکوۃ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا اہتمام نہیں کریں گی۔ اور اپنی ترجیحات میں ان کو سر فہرست نہیں رکھیں گی ، وہ فلاحی مملکت کے قیام میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں