عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا‘ عشنہ طاہر

عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا‘ عشنہ طاہر

بھیرہ(نامہ نگار )عشنہ طاہر نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، تحصیل کمپلیکس بھیرہ آمد پر ۔۔

انہیں سب رجسٹرار رانا قمر عباس انجمن پٹواریاں کے صدر چوہدری عابد علی دیہی مرکز مال چک مبارک کے انچارج نصیر احمد ریونیو سٹاف نے خوش آمدید کہا ،سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا کہ علاقہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا، انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پورا کریں اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کی داد رسی کی ہر ممکن کوشش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں