5 سالہ بچیوں کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی ‘3ملزم گرفتار

5 سالہ بچیوں کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی ‘3ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)5سالہ بچیوں کو نشہ آور مشروب پلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ صدر کے علاقہ امین پارک میں علی رضا کی 5 سالہ بیٹی (ع) اور (م) ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر واپس آ رہی تھیں کہ اس دوران ملزم افضل، نادر اور کاشف نے انہیں ورغلانے کے بعد نشہ آور مشروب پلا دیا اور بعد ازاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچیوں کی حالت غیرہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ واقعہ سامنے آنے پر سی پی او فیصل آباد نے نوٹس لے لیا جس کے بعد ملزم افضل اور نادر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کاشف تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں