ڈاکٹر محمد رفیق کا تحصیل پپلاں کے مختلف مراکز صحت کا دورہ

ڈاکٹر محمد رفیق کا تحصیل پپلاں کے مختلف مراکز صحت کا دورہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈاکٹر محمد رفیق خان چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی نے گزشتہ رات تحصیل پپلاں کے مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا۔۔

 رورل ہیلتھ سینٹر کندیاں پہ تمام سٹاف حاضر تھا پر صفائی کی صورتحال انتہائی خراب تھی وہاں پہ جو ویکسین کیریئر موجود تھا اس کا کولڈ چین بھی مناسب نہ تھا سی ای او ہیلتھ نے ڈیلیوری رجسٹر چیک کیا اور ایک ڈلیوری کو ویریفاء کیا جو بالکل درست تھا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل پپلاں پہ تمام سٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود تھا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال بہت بہتر تھی انہوں نے وہاں پر موجود مریضوں سے ان کو مہیا کی جانے والی ہیلتھ کی سہولیات اور ادویات کے مہیا کیا جانے کے بارے میں بھی استفسار کیا میڈیکل سپرئنڈنٹ ڈاکٹر ہارون طاہر نے انہیں بتایا کہ یہاں پر مریضوں کو ہر قسم کی ادویات حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق بالکل فری مہیا کی جا رہی ہیں انہوں نے ایم ایس کو سکیورٹی گارڈذ کی تعداد بڑھانے کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی، انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر حافظ والا کا بھی وزٹ کیا وہاں بھی تمام سٹاف موجود تھا اور صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش تھی انہوں نے وہاں موجود انچار ج ڈاکٹر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے والے مریضوں کا ہر ممکن خیال کیا جائے کوشش کی جائے کہ ہم زیادہ سے زیادہ انہیں صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر سکیں اور یہی ہمارا مقصد عین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں