گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون ، دکانیں ، پٹرول پمپس سیل

 گرانفروشوں  کیخلاف  کریک  ڈائون  ، دکانیں  ، پٹرول  پمپس سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار سرگودھا کا چھٹی کے روز خصوصی کریک ڈاؤن، گرانفروش دوکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔۔۔

 تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چھٹی کا روز بھی فیلڈ میں گزارنے اور گراں فروشوں اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا جس پر تحصیلدار الیاس خان بلوچ نے پٹواری عمیر قیصر و دیگر ٹیم کے ہمراہ خصوصی کریک ڈاؤن کر کے مرغی کا گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار دوکانیں جبکہ متعدد پیٹرول پمپوں پر اوزان و پیماء کی خلاف ورزی اور اضافی وصولیاں کرنے پر 3پیٹرول پمپ سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ، اس دوران کئی دوکاندار دوکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ نکلے ،اس موقع پر تحصیلدار نے بتایا کہ گرانفروشوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ اب تک مجموعی طور پر 28 ہزار 930 انسپکشن کی ہیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دکانداروں کو 44 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ 23 کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ، 173 کاروباری مراکز کو سیل جبکہ 299 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے چھٹی کے روز مارکیٹوں و بازاروں میں کی جانے والی کاروائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں