تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ,مراکز صحت پر ڈاکٹرز کی عدم دستیابی ، عوام کو مشکلات

 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ,مراکز صحت  پر  ڈاکٹرز  کی  عدم  دستیابی ،  عوام  کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ماہر ڈاکٹرز کی عدم دستیابی سے دیہی علاقوں میں سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی سہولیات مخدوش ہونے کے باعث لاکھوں افراد کیلئے۔۔

 دوہری مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہیں، ذرائع کے مطابق ہیلتھ اتھارٹی کے زیر انتظام ضلع میں 9تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال،13رورل ہیلتھ سنٹرز، 130بنیادی مراکز صحت چلائے جا رہے ہیں جن میں سے ٹی ایچ کیوز46جنوبی، کوٹمومن ،سلانوالی ،رورل ہیلتھ سنٹروں مڈھ رانجھا، ہجن،بھابھڑہ، معظم آباد، میانی، جھاوریاں سمیت 60 سے زائد بنیادی مراکز صحت میں سینئر میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز سے محروم چلی آ رہی ہے ، جس کے باعث متذکرہ ہسپتالوں کے انتظامی امور کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،بالخصوص متعلقہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی مخدو ش صورتحال سے لاکھوں شہریوں کو مشکلات در پیش ہیں،جبکہ ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ خالی سیٹوں پر تعیناتیوں کیلئے سیکرٹری پرائمری و سکنڈری ہیلتھ کو لکھا جا چکا ہے تاہم اس عمل میں تاخیر سے محکمانہ مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں