4خواتین ،3مردوں پر تشدد،ایک کو چاقو گھونپ دیا

4خواتین ،3مردوں پر تشدد،ایک کو چاقو گھونپ دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پر تشدد واقعات کے دوران ریلوے روڈ پر محمد بوٹا نے کوثر پروین ،گل دا کوٹ میں عنصر وغیرہ نے صفیہ بی بی ۔۔۔

موضع ہڈا میں محمد نواز نے نسرین بی بی ،59جنوبی میں احمد یار نے عاصمہ بی بی ،42جنوبی میں آصف وغیرہ نے محمد وقاص کو تلخ کلامی پر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کر دیا،65جنوبی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر قاسم نے محمد اویس کو چاقو کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا،موضع شاہ یوسف میں آصف اور اسکے ساتھیوں نے زمین کے تنازعہ پر ظہیر عباس اور دھریمہ میں قربان وغیرہ نے فخر عباس کو سابقہ رنجش پر سوٹے مار کر مضروب کر دیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں