پاکستان میں فی الفور تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ،غلام قادر جام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں فی الفور تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کا راز وہاں پر۔
نقل کلچر’ اقرباء پروری’ سفارش نہیں ہے جبکہ پاکستان میں کرپشن’ سفارش اور تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کررہا ،سیاسی و سماجی رہنماء غلام قادر جام نے کہا کہ اس وقت ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ضرورت ہے اور مدارس میں بھی یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے تاکہ بچے مستقبل میں احساس کمتری کا شکار نہ ہوں پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اور سرکاری سکولوں میں فرق کی وجہ سے بچے احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں ضرروت اس امر کی ہے کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے اور ملکی ترقی کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو عوام اور ملک کیلئے بہتر ہوں۔