حکومت کی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، ناصر علی وڑائچ

حکومت کی پالیسیوں نے عوام  کا جینا دوبھر کر دیا، ناصر علی وڑائچ

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ناصر علی وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں ۔

کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں نے غریب عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے عوام کو بیوقوف بنا کر برسر اقتدارحکمران اپنے تمام تر وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں ملک میں آئین و جمہوریت کا کھلونا بنا دیا گیا ہے ۔غریب عوام کو مایوسیوں کے اندھیروں سے نکال کر انہیں خوشحال بنایا جائے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ہی ہم ترقی یافتہ و خوشحال بن سکتے ہیں۔ موجودہ بحرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے حکومت کو ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔غریب آدمی اب مزید ٹیکسز ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں حکومت عوام دوست پالیسیاں مرتب کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں