کچہری روڈ دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )صدر پولیس جوہر آباد نے جوہر آباد میں ضلع کچہری روڈ پر ڈاکخانہ کے سامنے ہونیوالی دوہرے قتل کی سنگین واردات کا مقدمہ درج کر لیا ۔
، ایف آئی آر میں چوہا کے عبدالخالق ،حنظلہ اور ان کے دو ساتھیوں کو ملزم نامزد کر دیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق محمد اسلم اپنے بھانجے آفتاب کو بوجہ بیماری ویل چیئر پر پیشی بھگتنے کیلئے عدالت میں لے جا رہاتھاکہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا جہان آفتاب زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ محمد اسلم کو تشویشناک حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی جانبر نہ ہو سکا ۔