محکمہ بہبودآبادی میانوالی کے زیراہتمام ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے پر واک اور سیمینار
دائودخیل (نما ئندہ دنیا ) محکمہ بہبودآبادی میانوالی کے زیراہتمام ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا جو 26ستمبر سے 30ستمبر تک جاری رہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی آفیسر محکمہ بہبودِ آبادی میانوالی طارق محمودعزیز اعوان کی نگرانی میں ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت میانوالی اور دوسرے محکموں کے تعاون سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا علاوہ ازیں ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں میں قام کردہ فلاحی مراکز پر مردوں اور خواتین کے شعور و آگہی کے لیے علیحدہ علیحدہ گروپ میٹنگز اور کمیونٹی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں نرسنگ سکول کی طالبات کے ساتھ ورکشاپ کا انعقاد کرکے انہیں کنٹراسیپشن کی ضرورت اور افادیت بارے معلومات دی گئیں۔