اشیا کی پرائس کنٹرول لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمشنر نے پرائس کنٹرول لسٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کے ساتھ بنیادی اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد پر بھی گہری نظر رکھتے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران ڈویژن بھر میں ڈینگی کی صورتحال ، کسان کارڈ کی تقسیم ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ، ستھرا پنجاب پروگرام ، پنجاب سوشی اکنامک رجسڑی ، پلس منصوبہ پر پیش رفت اور طلبہ ٹرانسپورٹ کے لیے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریک چاروں ڈپٹی کمشنرز نے ایجنڈا ایٹمز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے ڈینگی کی موجودہ صورتحال بارے بتایا کہ چاروں اضلاع میں 26مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 9 مقام جبکہ دیگر دوسرے اضلاع سے منتقل ہوئے ہیں۔ کمشنر کہا کہ سمتبر اور اکتوبر ڈینگی لاروا کی افزائش زیادہ ہوتی ہے لہذا ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس کو مزید بڑھایا جائے ۔انہوں نے تمام محکموں کو ایک مربوط ٹیم کی صورت میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے ہارٹ سپاٹس کے ساتھ دیگر مقامات کی سرولینس کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے کسان کارڈ کے اجراء بارے بریفیگ دی اور بتایا کہ ڈویڑن بھر میں کسان کارڈ کا ایک لاکھ 50 ہزار ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اب تک 79ہزار کسانوں نے کارڈ کے لیے درخواست دی ہے ۔ اس وقت تک ساڈھے پانچ ہزار کسانوں میں کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔