انسداد ڈینگی ٹیموں کو گھر گھر دورہ کرنے کی ہدایت

 انسداد ڈینگی ٹیموں کو گھر گھر دورہ کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرسلوت سعیدنے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے اورہاٹ سپاٹس پر فوکس کریں اس ضمن میں فرضی کارروائیوں کی گنجائش نہیں انہوں نے۔۔۔

 انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی آگاہی مہم کا دائرہ کار فوری نچلی سطح پر پھیلایا جائے کمشنر نے سکولوں وکالجوں کے طالب علموں کو آگاہی مہم میں شریک کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں ایک ایک گھر کا دورہ کریں۔آئندہ ایک ہفتہ میں انسدادی اقدامات میں واضح فرق نظر آنا چاہیے انہوں نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا کرایا جائے ،ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی بھی کریں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عدنان،سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار اور دیگر افسربھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں