چوری کی دو وارداتیں،لوڈر رکشہ، تین لاکھ روپے کی نقدی ، سامان غائب
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں چوری کی دو وارداتیں، نامعلوم چور لوڈر رکشہ، تین لاکھ روپے کی نقدی و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔۔
پولیس نے مقدمات درج کر لیے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلانوالی میں چوری کی 2وارداتیں ہوئیں، پہلی واردات محلہ نون کالونی کی رہائشی مطلوب الحسن ولد محمد صدیق کے ہاں ہوئی، نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑا ہوا 2 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا لوڈر رکشہ اور لوڈر رکشے کے باکس رکھی 90 ہزار کی نقدی چوری کر کے لے گئے ، جبکہ چوری کی دوسری واردات چک نمبر 129 جنوبی کے رہائشی نصر محبوب ولد فقیر محمد کے گھر پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 2 لاکھ روپے کی نقدی اور 9ہزار روپے مالیت کی ایل سی ڈی چوری کر کے لے گئے ، تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔