بھیرہ میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کیلئے پیدل چلنا دشوار
بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں تجاوزات کے باعث عام آدمی خصوصاً بزرگ مرد و خواتین کا چلنا پھرنا دوبھر ہے پھلروان روڈ چوک دروازہ چکوالا اور۔۔۔
دروازہ لالو والا میں قبضہ مافیا نے سرکاری جگہ پر قبضہ کر کے دروازہ چک والا میں نصب سائن بورڈ بھی اکھاڑ دیا ہے، سماجی رہنماؤں محمد الیاس محمد شریف اختر علی شکیل احمد ندیم علی اور محمد طفیل نے کہا ہے کہ دکانداروں نے تجاوز کے ساتھ ساتھ اپنی دکانوں کے آگے ریڑھیاں کھڑا کر کے بازاروں کو مزید تنگ بنا دیا ہے ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔