پاکستانی چاول کو یورپ میں مسترد کر دیا گیا، صدر کسان بورڈ

 پاکستانی چاول کو یورپ میں مسترد کر دیا گیا، صدر کسان بورڈ

سرگودھا(دنیا فورم)مرکز ی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے دورہ سرگودھا کے موقع پر ڈویژنل صدر حبیب اﷲ خان، ضلعی صدر مہر غلام رسول۔۔۔

نائب صدر میاں محمد آصف کے ہمراہ روزنامہ دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی ناقص پالیسی و عدم توجہ اور بھارتی سازش کے باعث پاکستانی چاول کو یورپ میں مسترد کر دیا ہے اور کنٹینرز کی واپسی کے ساتھ اربوں روپے کا زرمبادلہ کا نقصان باعث تشویش ہے ، پہلے نگران حکومت نے کاشتکاروں کی محنت غار ت کرتے ہوئے گندم باہر سے منگواکر اربوں ڈالر کا حکومتی خزانے پر بوجھ ڈالا ، اور اب چاول کی پیداوار کے ساتھ بھی یہی کچھ ہو رہا ہے ، اگر حکومت نے فوری طور پر گندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہ کیا تو آئندہ سیزن میں کاشتکار گندم کاشت نہیں کریگا جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوگا ، اور اشرافیہ پھر سے صورتحال سے فائدہ اٹھائے گی، موجودہ صورتحال کے ذمہ دار حکومت اور متعلقہ ادارے ہیں، نہ تو معیاری بیج اور نہ ہی ارزاں نرخوں پر غیر ملاوٹ شدہ کھاد دستیاب ہے ، سیڈ کارپوریشن اور محکمہ زراعت جعلی بیجوں اور ملاوٹ شدہ کھاد کی فروخت کی ذمہ دار ہیں جن کا کام کاشتکارو ں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے بڑی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر کوکھل کر کھیلنے کا موقع دینا رہ گیا ہے ،ہر چیز کی پیکنگ پر قیمت لکھی جاتی ہے مگر کھاد اوربیجوں کی پیکنگ پر دانستہ طور پر قیمتیں درج نہیں کی جاتیں تاکہ منافع خورمافیا کو نوازا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں