جنگلات سے لکڑی چوری، خصوصی چوکیاں غیر فعال

جنگلات سے لکڑی چوری، خصوصی چوکیاں غیر فعال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی طرف سے سرکاری جنگلات میں لکڑی چوری اور سمگلنگ کو روکنے کیلئے خصوصی چوکیاں فعال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی حکومتوں کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق چیکنگ کا نظام مکمل طور پر دفن کر دیا گیا ہے، سرکاری جنگلات سے لکڑی چوری اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام وسائل ختم کر کے دانستہ طور پر لکڑی چوری کے مواقع پیدا کئے گئے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ،یہی نہیں چیکنگ کی فرضی تصدیق کے سرٹیفکیٹس بنوا کر دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی بیوقوف بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں سیکرٹری جنگلات پنجاب کی طرف سے سرکاری جنگلات سے لکڑی کی سمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے پولیس کے تعاون سے خصوصی چوکیاں فعال کر نے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جن پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا،جس پر محکمہ جنگلات کے صوبائی حکام کی جانب سے ضلعی افسران کو چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور چوکیاں جلداز جلد فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں