تحریک انصاف نے ثابت کر دیا وہ پاکستان میں امن نہیں چا ہتی ،چو دھری ارشد محمود

تحریک انصاف نے ثابت  کر دیا وہ پاکستان میں امن نہیں  چا ہتی ،چو دھری ارشد محمود

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے نائب صدر چو دھری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔۔۔

 کہ پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا مسلم لیگ(ن) کا نصب العین ہے ،حکومت احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت استحکام اور معیشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں د ے گی ، میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے منفی طرز عمل سے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں امن نہیں چا ہتی اور جلاو گھیرا وکی سیاست کو فروغ دیکر ملکی سیاست کو تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں