موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، کھانسی، زکام کی شکایات

 موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، کھانسی، زکام کی شکایات

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی نزلہ’ کھانسی’ زکام’ بخار’ جسم درد کی شکایات بڑھنے لگی ہیں۔۔۔

جبکہ ڈینگی کے بھی سر اٹھانے کا بھی خطرہ بڑھنے لگا ہے گزشتہ کئی ماہ سے شدید گرمی کے باعث شہری شدید پریشانی میں مبتلا تھے مگر اب موسم تبدیلی کیساتھ ہی جہاں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں وہاں پر ڈینگی کے بھی سر اٹھانے کا خدثہ ہے ماہر امراض کے مطابق اس موسم میں اے سی چلانے اور زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے اجتناب کیا جائے جبکہ بازاری کھانے ’ گلے کی خرابی کا موجب بنتے ہیں اکثر لوگ بے احتیاطی کرکے مختلف بیماریاں کا شکار ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس موسم میں گلے کے امراض شدت اختیار کرتے ہیں جس سے بخار جسم درد ہونا معمول ہے لہذا شہری تھوڑی سی احتیاط کرکے ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں