لڑئی جھگڑے کے مختلف واقعات ، 2 خواتین سمیت4 زخمی

لڑئی جھگڑے کے مختلف واقعات ، 2 خواتین سمیت4 زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑئی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران 95جنوبی میں رقبہ کے تنازعہ پر فیصل اور اسکے۔۔۔

ساتھیوں نے الطاف ،56شمالی میں وقاص وغیرہ نے مقدمہ بازی کی رنجش پر آفتاب،50شمالی میں معمولی تنازعہ پر آصف وغیرہ نے امر یونس اور شازیہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کر دیا، جبکہ 121جنوبی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر ذوالفقار وغیرہ نے ہوائی فائرنگ کر کے اہل علاقہ کو خوف زدہ کیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ،اسی طرح ہادی پورہ میں عادل اور اسکے ساتھیوں نے سمیرا بی بی کو ہراساں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں