سابقہ رنجش ،خاتون پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد ، شدید زخمی

سابقہ رنجش ،خاتون پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد ، شدید زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔

تھانہ ووویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 224رب کی رہائشی نسیم بی بی نے پولیس کوبتایا کہ سابقہ رنجش کی بنا پر ملزم امجد شاہ اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسے قابو کرلیاگیااور ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں