دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں 88جنوبی کے عدیل سے غلام مصطفی نے 48لاکھ روپے۔۔۔
بلا ک نمبر5کے عاصم سے شوکت اﷲ نے 15لاکھ روپے ،کوٹمومن کے احمد نواز سے محمد آصف نے پونے 13لاکھ روپے بوگس چیکوں کے ذریعے ہتھیا لئے جبکہ کوٹ فرید کے رہائشی عامر جاوید سے مشتاق نے لاکھوں روپے مالیت کی ہائی ایس ویگن امانتاً وصول کر کے خرد برد کر لی،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔