بھکر:زگ زیگ پا لیسی کی خلاف ورزی پر 5 بھٹے مسمار
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی خصوصی احکامات پر محکمہ تحفظ ماحولیا ت بھکر کی جانب سے۔۔۔
اسسٹنٹ ڈا ئریکٹرانجینیر محمدابوذر ،انسپکٹر رانا قاروق ،انسپکٹر بلال احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قیصرانی اور اظہار سب انسپکٹر تھانہ صدر کی مختص ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دریا خان اور کہاوڑ کلاں میں زگ زیگ پا لیسی کی خلاف ورزی پر 5بھٹہ جات کو مسمار کردیا اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات بھکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زگ زیگ کی خلاف ورزی کرنے والا بھٹہ جات کو ہرگز چلنے نہ دیا جائے گا اور قانون شکنوں کے خلاف ایکشن جارہی رہے گا۔