پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس۔
ڈی سی آفس کمیٹی روم میں میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ، اے سی عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ، ڈی او انڈسٹری رضوان اکرم ڈار کے علاؤہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارگردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ رواں ہفتہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 650000روپے جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پی سی ایم کو ہدایت کی کہ حکومتی ویژن کے مطابق سرکاری نرخنامہ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔