غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج
موچھ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔
ایس ایچ او تھانہ موچھ سب انسپکٹر اظہر اقبال اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ شوکت خان ولد امیر عبداللہ سکنہ دلیوالی سے رائفل 222 بور برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ ملزم کو حراست میں لیکر تھانہ موچھ میں مقدمہ درج کر لیا۔