اوپن ڈور پالیسی :ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرنے عوامی مسائل سنے

 اوپن ڈور پالیسی :ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرنے عوامی مسائل سنے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصرنے اپنے دفتر میں صبح 10 سے دن ساڑھے 11 بجے تک عوامی مسائل سنے ۔

انہوں نے شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور بتایا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفاتر میں یہ اوقات خصوصی طور پر عوامی رابطے کیلئے مقرر ہیں، تاہم ان کے دفتر کے دروازے شہریوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور وہ دفتری اوقات میں اپنی آسانی کے مطابق کسی بھی لمحہ رابط کر سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے جس میں لاپروائی سے کام لینے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں