آر پی او سرگودھا کا ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کچہ گجرات کا دورہ
کندیاں (نمائندہ دنیا) آر پی او سرگودھا کا ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کچہ گجرات کا دورہ کیا۔
آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کے ہمراہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کچہ گجرات کا وزٹ کیاآر پی او سرگودھا نے چیک پوسٹ کی بلڈنگ کا معائنہ کیا، سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاآر پی او سرگودھا نے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات دیں دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پنجاب پولیس تمام اقدامات کر رہی ہے۔