کندیاں چشمہ ڈیرہ روڈ پر چشمہ کالونی کے قریب درخت کٹوا دئیے گئے
میانوالی (نامہ نگار) کندیاں چشمہ ڈیرہ روڈ پر چشمہ کالونی کے قریب ہائی وے روڈ کے اطراف پر کھڑے دیوقامت سفیدے کے الٹے سیدھے درختوں کو تنوں سے اوپر سے کٹوا دیا گیا۔۔۔
یہ بڑے درخت وزن برداشت نہ کرتے ہوئے کئی بار گاڑیوں بائیک سواروں پر گر رہے تھے اور اس سے گاڑیوں انسانی جانوں کو سنگین خطرات لاحق تھے عوامی شکایات اور درخواستوں پر عمل کرتے ہوئے یہاں کی انتظامیہ نے احسن اقدام اٹھایا اور شہریوں کو اس مصیبت سے نجات دلوا دی یے جس پر علاقہ بھر کی عوام نے خوشی کا اظہار اور شکریہ ادا کیا ہے۔