رورل ہیلتھ سینٹر پر باولے کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب
کندیاں (نمائندہ دنیا) رورل ہیلتھ سینٹر پر باولے کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔
مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دولاکھ کی آبادی کے اکلوتے سرکاری ہیلتھ سینٹر پر کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے جسکی وجہ سے متاثرہ شہری دربہ در کے دھکے کھانے اور بازار سے مہنگے داموں ویکسین خریدنے پر مجبور ہیں دوسری جانب ایم سی کندیاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر بھر میں باولے کتوں کی تعداد میں روز بہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے کتے کے کاٹنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے آوارہ کتوں کی تلفی اور آر ایچ سی پر ویکسین کی دستیابی کا مطالبہ کیا ہے۔