پی ڈی ایم اے سرگودھا کی کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی

 پی ڈی ایم اے سرگودھا کی کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی

سرگودھا(رپورٹنگ ٹیم)شہر میں پائپ لائن پھٹنے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال نے پی ڈی ایم اے سرگودھا کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آگئی۔

 ذرائع کے مطابق جدید سہولیات سے لیس پی ڈی ایم اے کے سرگودھا آفس پر کروڑوں روپے کے فنڈز لگا ئے گئے ہیں جہاں عام حالات میں افسران و عملہ اپنی مرضی سے آتا جاتا ہے ، لاکھوں روپے کی ٹی وی سکرینوں کے ذریعے مانیٹرنگ پر نچلے عملے کو مامور کر رکھا ہے ، جبکہ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے کوئی بیک اپ نہیں رہا،اور متذکرہ واقعہ کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی اس حوالے سے لوگوں نے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں بتایا جا رہا کہ کب صورتحال معمول پر آئے گی ،علاقہ کے زیادہ تر لوگ اپنی چھتوں پر رہائش پذیر ہو گئے ہیں اور کئی نے نقل مکانی کر لی، کیونکہ پانی کا شگاف اتنی جلدی بھرنے والا نہ ہے ۔انتظامیہ کے پاس ایسے سنگین حالات میں صرف فوٹو شوٹ گپیں اور کہانیاں سنا کر عوام کو ذلیل و رسوا ہونے میں کوئی کسر روا نہیں رکھی جاتی،لوگوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں