ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کے مریض بچوں میں ادویات تقسیم

ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کے مریض  بچوں میں ادویات تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کے مریض بچوں میں ادویات تقسیم کی گئیں۔۔۔

 اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اے ایس پی سٹی انعم شیر ،محمد نوید انور، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد ارشد،منیب رحمت،اکمل جسپال،چوہدری سہیل الپا،منیر حسین،مفتی جنید اسلم،قمر جوئیہ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کی ایگزیکٹو باڈی کے عہدیدران ، ممبران اور سٹاف ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب میں آنے والے تمام مہمانان گرامی نے سنٹر کا وزٹ کیا اوراس خدمت کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں