سہولت کار نے قتل کے 2اشتہاری مجرم فرار کروا دئیے

سہولت کار نے قتل کے 2اشتہاری مجرم فرار کروا دئیے

کندیاں(نمائندہ دنیا )تھانہ چاپری پولیس نے 2ملزم گرفتار کر کے کلاشنکوف، پسٹل 30بور برآمد کر لیا ۔

، مخبر کی اطلاع پرقتل کے مجرم اشتہاری زاہد اقبال اور جمشید اقبال کی ناصر محمود کے گھر موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا،ناصر محمود نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دونوں مجرم اشتہاریوں کو فرار کروا کر کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کی پولیس نے ناصر محمود کو قابو میں کرکے کلاشنکوف قبضہ میں لے لی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں محمد سجاد سے پسٹل 30بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکادونوں ملزمان کو حراست میں لیکر تھانہ چاپری میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں