حکومت میں ان کو ملک پیارا لگتا،براوقت آئے تو دولت لیکر بیرون ملک فرار:رائے منیر کھرل

حکومت میں ان کو ملک پیارا  لگتا،براوقت آئے تو دولت لیکر  بیرون ملک فرار:رائے منیر کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ملک میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی سے قوم دن بدن نقصان کی جانب گامزن ہے اگر یہی لڑائی جاری رہی تو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کوئی بھی کمپنی سرمایہ کاری نہیں کریگی حکومت اور ۔

اپوزیشن دونوں ایکدوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے ہیں جس میں تمام تر نقصان ملک و قوم کا ہورہا ہے ،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا کہ یہ تو وہ لوگ ہیں جب تک ملک پر حکمران رہتے ہیں تو انہیں ملک پیارا لگتا ہے جونہی برا وقت آتا ہے لوٹی گئی دولت لیکر بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں عوام نے یہاں پر رہنا ہے جب تک عوام اپنے خزانوں کی خود حفاظت نہیں کرینگے اس وقت تک یہ لوگ اسی طرح ملک کو لوٹتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں