صفائی کے اقدامات کے مثبت نتائج مرتب ہونا شروع:بابرشہزاد

صفائی کے اقدامات کے مثبت نتائج مرتب ہونا شروع:بابرشہزاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے کہا ہے کہ ستھر ا پنجاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع میں صفائی کے مربوط اقدامات کے مثبت نتائج مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے دفتر میں ویلیج کمیٹیوں کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے صفائی کے نظام کی آؤٹ سورسنگ پر نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار اورکہا کہ نئے نظام میں پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی فعال شرکت وزیراعلیٰ کے ویژن پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے ،پری کوالیفکیشن کے کام کو تیز کردیا گیا ہے صفائی کا ایسا نظام متعارف کروا یا ہے جو دیرپا اور موثر بھی ہو گا۔ آؤٹ سورسنگ ایک نیا تجربہ ہے ، ہم سب کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنا ہوگا مجھے خوشی ہے کہ افسران و ملازمین نے اس مختصرعرصہ کے دوران حالیہ تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے ،’’ ایک بار صفائی کا یہ معیاری نظام مکمل طور پر لاگو ہو جائے تو آسانی ہو گی انشاء اﷲ، گھر گھر کچرا جمع کرنے کاسو صد فیصد ماڈل جلد ہی کام کر جائے گا ْ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں