زرعی ادویات کیلئے لائسنس ، تربیتی شیڈول کا اعلان

زرعی ادویات کیلئے لائسنس ، تربیتی شیڈول کا اعلان

کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ میانوالی نے زرعی ادویات کیلئے لائسنس کے اجرا اور سابقہ جاری کردہ لائسنس کی تجدید برائے بیج نمبر 43کیلئے تربیتی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔۔

 شیڈول کے مطابق ضلع میانوالی کے رہائشی اور ڈیلرز زرعی ادویات فریش و جدید لائسنس کیلئے درخواستیں 11اکتوبر سے 31اکتوبر 2024تک جمع کرواسکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق سے لائسنس کے اجراء کیلئے ٹریننگ یکم نومبر تا 15نومبر 2024 تک منعقد ہوگی اورجبکہ لائسنس تجدید کی ٹریننگ16 نومبر تا 19نومبر 2024تک منعقد ہو گی نئے لائسنس کیلئے ٹریننگ فیس 7260 روپے جبکہ تجدید لائسنس کیلئے 3630 روپے مقررکی گئی ہے فیس نیشنل بنک مین برانچ میں جمع کرانا ہو گی۔ فریش لائسنس کے حصول ٹریننگ درخواست کے ہمراہ3عدد تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر، میٹرک کی سند کی تصدیق شدہ تین عدد فوٹو کا پیاں اور تین عدد تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپیاں منسلک کرنا ضروری ہے جبکہ تجدید لائسنس کیلئے درخواست کے ساتھ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور دو عدد تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کا پیاں میٹرک کی سند کی دو عدد تصدیق شدہ فوٹو کا پیاں اور پرانے لائسنس ٹریننگ سرٹیفکیٹ کی ایک عدد فوٹو کاپی لف کرنا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں