معیشت کے استحکام کیلئے کالاباغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز بنائے جائیں :راؤ طاہر مشرف

معیشت کے استحکام کیلئے  کالاباغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز  بنائے جائیں :راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا)مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ترین ہوتا جارہا ہے ۔۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی انڈسٹری اور معیشت کے استحکام کیلئے کالاباغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز بنائے جائیں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پاکر انڈسٹری کو فروغ دیا جاسکے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں اگر انہیں پورا نہ کیا گیا تو سیاستدانوں سے عوام کا اعتماد اٹھ جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں