ترمیمی بل آئین اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل :فیض الحسن گیلانی

ترمیمی بل آئین اور جمہوریت  کیلئے زہر قاتل :فیض الحسن گیلانی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے صدر پیر سید فیض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بالا دستی کے خاتمہ اور جج کے اختیارا ت محدود کرنے کیلئے رات کی تاریکی میں پاس کرایا۔۔۔

 جانیوالا ترمیمی بل آئین اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے ، ناہل حکمرانوں نے اپنا غیرآئینی اقتیدار بچانے کیلئے آئین ی ترمیم کی آڑ میں آزاد عدلیہ پر حملہ کیا ہے میڈیا ن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی با لادستی کا راگ الاپنے والے حکمرانوں کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کی پالیسی زیب نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میندٹ چور حکمرانوں کی جانب سے جعلسازی کے پاس کرائے جانیوالے اس ترمیمی بل کو تسلیم نہیں کرتی، انشاء اﷲ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جعلی حکمرانوں کے اس جعلی اقدام کیخلاف پورے پاکستان میں احتجاجی تحریک چلائے گی جوحکومت کے خاتمہ پر جا کر رکے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں