یونیورسٹی آ ف میانوالی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

یونیورسٹی آ ف میانوالی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

میانوالی (نامہ نگار )یونیورسٹی آ ف میانوالی میں محکمہ تحفظ ماحولیات اور شعبہ باٹنی کے زیراہتمام سموگ کے تدارک،روک تھام اور اس کے ماحول و انسانی صحت پر مضر اثرات کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات انجینئر رحمت اللہ خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر ثمرین داؤد شعبہ باٹنی و دیگر شعبہ جات کے پروفیسر صاحبان، سماجی کارکنان اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آفیسر محکمہ تحفظ ماحول کا کہنا تھا کہ سموگ کے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات کے سبب سموگ کو آفت قرار دیا جا چکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن سموگ فری پنجاب کے تحت محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ملک میں بڑھتی ہوئی سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام اور سد باب کیلئیتمام شہری حکومت کا ساتھ دیں شجر کاری میں اپنا بھر پور اپنا حصہ ڈالیں اپنے کاربن فٹ پرنٹ کم سے کم کریں، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام کی حمایت کریں اور قابل تجدید توانائی کو اپنائیں اور عام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں