تحریک لبیک کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژنل پولیس آفیسر سے ملاقات

تحریک لبیک کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر  سب ڈویژنل پولیس آفیسر سے ملاقات

بھیرہ(نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 71 کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد مظہر فاروق سے ملاقات کی۔۔۔

 وفد کی قیادت ملک محمد یعقوب گھوگھیاٹ ناظم اعلی ڈویژن سرگودھا نے کی وفد میں تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 71 کے امیر قاری خلیل الرحمن عرفانی بھیرہ کے امیر حافظ سہیل رسول عرفانی پیر سید صفدر حسین شاہ بخاری محمد سجیل اعوان ڈاکٹر زاہد اقبال مانی و دیگر شامل تھے وفد نے انتظامیہ کو تحصیل بھیرہ میں قادیانیوں کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی قبروں اور گھروں سے قرآنی آیات احادیث مبارکہ اور دیگر شعار اسلامی کو محفوظ کیا جائے انتظامیہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز تک اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں