وزیر اعلیٰ مریم نواز بچیوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں ، شازیہ بانو

 وزیر اعلیٰ مریم نواز بچیوں کی ترقی کیلئے  اقدامات اٹھا رہی ہیں ، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دھی رانی پروگرام کے علاوہ پاکستان کی بچیوں خصوصاً پنجاب بھر میں جس طرح حکومتی اقدامات سے بچیوں میں اعتماد پیدا ہوا ہے اور بچیاں اپنا والدین کا ہاتھ بٹانے لگی ہیں۔۔۔

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا کہ اگر انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے تو وہ نہ صرف اپنے گھر والوں کا ہاتھ بٹانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں بلکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں اس وقت وزیر اعلیٰ مریم نواز بچیوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں جس کے یقیناً بہتر نتائج ثابت ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں