ڈپٹی کمشنر کا تھل کینال پر زیر تعمیر کچہری پل کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کا تھل کینال پر زیر تعمیر کچہری پل کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے تھل کینال پر زیر تعمیر کچہری پل کا دورہ کیا اور پل کے تعمیر اتی کاموں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہا ئی وے کے افسران کو ہدایت کی کہ پل کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جا ئے اور پل کی ایک سائیڈ کو 15 نومبر تک مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے ۔اس موقع پرڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان اور محکمہ ہا ئی وے کے افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہا ئی وے کے افسران کو ہدایت کی کہ جی پی او روڈ پر واقع نہر کے پل اور اکا ؤنٹس آفس روڈ کے تعمیراتی کاموں پر فوری کا م شروع کر ایا جا ئے اور ان ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ اور محکمہ ہا ئی وے کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو سٹی پیکج کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں