کچرا جلا کر سونے کی تلاش،دھوئیں سے شہری پریشان

کچرا جلا کر سونے کی تلاش،دھوئیں سے شہری پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گنجان ترین آبادیوں میں صرافہ بازار کا کچرا جلا کر اس میں سے سونا تلاش کرنے والی بھٹیوں سے اٹھنے والے دھوئیں نے علاقہ مکینوں کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں۔۔۔

 جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں، تفصیل کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے صرافہ بازاروں سے کچرا اکٹھا کر کے فیکٹری ایریا چوک، 78 پل سمیت دیگر مقامات پر واقع بھٹیوں میں گلایا جاتا ہے جس سے سونا الگ اور سڑا ہوا مواد الگ کیا جاتا ہے ، ان چھوٹی فیکٹریوں سے اٹھنے والا دھواں نا صر ف سموگ کا باعث بن رہا ہے بلکہ قریبی آبادیوں کو بھی پریشانی میں مبتلاء کر رکھا ہے ، جن کو کئی بار سیل کیا گیا لیکن حکام بالا کی ملی بھگت سے ڈی سیل کر کے دوبارہ کا م دھڑلے سے جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں