شہری کے گودام سے 41 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کے گودام سے 41 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔
تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زاہد محمود نے پولیس کو بتایا کہ ماڈل ٹاوّن میں واقع اسکے گودام کے تالے توڑ کر ملزمان کی جانب سے رات کی تاریکی میں 41لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔