سرکاری ہسپتال کی فارمیسی میں آگ،لاکھوں کی ادویات جل گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرکاری ہسپتال کی فارمیسی میں آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں روپے کی ادویات جل کر ضائع ہو گئیں۔
، ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ کی فارمیسی میں نا معلوم وجوہ کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے بھاری مالیت کی ادویات جل گئیں، داخل مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی، کئی گھنٹے کوشش کر کے ریسکیو ملازمین نے آگ بجھائی، جل کر ضائع ہونے والی ادویات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ، سی ای او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر اسلم اسد نے واقع کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔