چاروں اضلاع کی ماسٹر پلاننگ کے منصوبے کا جائزہ اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران چاروں اضلاع کی ماسٹر پلان کے حوالے سے جاری منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران ، سی او ایم سی اور ضلع کونسل کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں و میونسپل/ پلاننگ افسران سمیت نیسپاک کے افسران نے ویڈیو لنک شرکت کی۔ نیسپاک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر احمد مسعود نے چاروں اضلاع کے ماسٹر پلانز پر ہونے والی پیشرفت بارے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق لینڈ یوز پلانز کی منظوری کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماسٹر پلان پر فوری عملدرآمد انتہائی ضروری امر ہے ۔لہٰذا اس سلسلہ میں جلد از جلد تمام اضلاع کو سائٹ ڈویلپمنٹ زون پلانز شیئر کر دیے جائیں تاکہ ہر ضلع میں فوری طور پر ان پلانز کی منظوری کے لیے ڈی پی ڈی سی کے اجلاس منعقد کیے جا سکیں۔