الائیڈ سکولز اور ایفا سکولز کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

الائیڈ سکولز اور ایفا سکولز کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)الائیڈ سکولز اور ایفا سکولز ہیڈ آفس کے زیر اہتمام ریجنل آفس میں ایک شاندار تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ریجن کے تمام الائیڈ اور ایفا سکولز کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل منیجر رضوان اجمل کی جانب سے ریجنل لیول پر منعقد ہونے والے تقریر ی مقابلہ جات، یوم اقبال ، قرآنی آیات کے ترجمہ اور میتھ اینڈ سائنس ماسٹری میں فرسٹ ، سیکنڈ ،تھرڈ پوزیشن ہولڈر اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو تعریفی اسناد، میڈل اور کیش پرائز دیا، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر رضوان اجمل کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد کرنے کا مقصد تمام طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں