سائزنگ یونٹ ڈی سیل کرنے پر 2افراد گرفتار ، مقدمہ

سائزنگ یونٹ ڈی سیل  کرنے پر 2افراد گرفتار ، مقدمہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سائزنگ یونٹ کی سیل ازخود ڈی سیل کرنے پر دو افراد کو گرفتار کراکر پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ رولز 2023) کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرادیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہرعباس رندھاوا نے سائزنگ یونٹ کو چیک کرکے ایکشن لیا اور یونٹ کو دوبارہ سیل کرادیا۔انہوں نے ایک اور سائزنگ کو چیک کیا اور بوائلر میں غیر ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کرنے کی پاداش میں بوائلر سیل کرنے کے ساتھ مالک کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرکے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار کراکرتھانہ نشاط آباد پولیس کے حوالے کرادیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں