ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا گندم کی کاشت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت گندم کی کاشت کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں گندم اُگاؤ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ملک غلا م حُر، اسسٹنٹ ڈائر یکٹرز زراعت توسیع محمد فاروق اعظم،صدر کسان اتحاد حاجی عبدالقادر خان، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل اور پپلاں نے بذریعہ ویڈیو لنگ شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ضلع میانوالی میں گندم کا ٹارگٹ 4 لاکھ 79 ہزار ایکڑ ہے اس وقت گندم کی کاشت جاری ہے گندم کی کمپین زور و شور سے جا رہی ہے ہر گاؤں میں فارمر ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور زمینداروں کی آگاہی کے لیے میگا پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نے بتایا کہ زمینداروں کی آگاہی کے لیے نمبرداروں اور ریونیو سٹاف کو اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ مزید حکومت کی پٹہ پر دی گئی زمینوں پر گندم کی کاشت کروائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر پپلاں و عیسی خیل نے بتایا کہ ان کی تحصیلوں میں گندم کے کاشت کے لیے زمینداروں کو آگاہی دی جا رہی ہے ۔